Rice Dream Meaning In Urdu Hindi Video
More Videos To Subscribe Channel
خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر ویڈیوں میں سمجھایا گیا ہے۔ تفصیلات کچھ اس طراح ہے کہ
خوابوں کے اقسام اور خواب کی فضیلت اور اس خواب کی تعبیر آخر میں بیان ہوگا۔
صحیح بخاری شریف کی حدیث ہے۔ کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب قیامت قریب ہو گی تو مومن کا خواب جھوٹا نہیں ہو گا اور مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ محمد بن سیرین رحمہ اللہ ( جو کہ علم تعبیر کے بہت بڑے عالم تھے ) نے کہا کہ نبوت کا حصہ جھوٹ نہیں ہو سکتا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ خواب تین طرح کے ہیں۔ دل کے خیالات، شیطان کا ڈرانا اور اللہ کی طرف سے خوشخبری۔ پس اگر کوئی شخص خواب میں بری چیز دیکھتا ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کا ذکر کسی سے نہ کرے اور کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگے۔ محمد بن سیرین نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ خواب میں طوق کو ناپسند کرتے تھے اور قید دیکھنے کو اچھا سمجھتے تھے اور کہا گیا ہے کہ قید سے مراد دین میں ثابت قدمی ہے۔ اور قتادہ، یونس، ہشام اور ابوہلال نے ابن سیرین سے نقل کیا ہے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ اور بعض نے یہ ساری روایت حدیث میں شمار کی ہے لیکن عوف کی روایت زیادہ واضح ہے اور یونس نے کہا کہ قید کے بارے میں روایت کو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی سمجھتا ہوں۔ ابوعبداللہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ طوق ہمیشہ گردنوں ہی میں ہوتے ہیں۔
خواب میں چاول دیکھنے اور کھانے کی تعبیر
خواب میں چاول دیکھنے کی تعبیر محنت و مشقت سے حاصل شودہ مال سے کی جاتی ہے۔ اور پکا ہوا چاول دیکھنا اور کھانا منافع ملنے کی دلیل ہے۔ اور خیر و برکت حاصل ہونے ۔ دلی مراد پانے اور حصول نعمت کی دلیل ہے۔ چاول دودھ ایک ساتھ کھانا تندرستی دریا دلی اور دولت مند ہونے کی دلیل ہے۔
چاول دہی کھانا رنج و غم میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے ۔ اور تکلیف اٹھائے گا ۔ چاول کا پھلاٶ کھانا خوشی و مسرت حاصل ہو۔ دین میں کامل ہو۔ زرده پھلاٶ کھانے کی تعبیر بھی یہی ہے۔
: اب اھل تعبیر کے اقوال
تعبیر کے امام حضرت محمد بن سیرین ؒ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں چاول دیکھناں مال ہے۔ جو بقدر چاول دیکھنے کے حاصل گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پھلاٶ کھایا ہے۔ تو زیادہ بہتری اور نیکی کی دلیل ہے۔ اور دودھ چاول کھانا نہایت ہی بہتر ہے۔ اگر دیکھے کہ دہی چاول کھاتا ہے تو غم و اند کی دلیل ہے ۔
حضرت جعفر صادق ؓ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں چاول دیکھناں تین وجہ پر ہے ۔ نمبر١ مال و دولت ۔ نمبر٢ مراد کا
حاصل ہونا۔ نمبر٣ خیرو منفعت ہے جو اس کو پہنچے گی ۔


No comments:
Post a Comment
asalam o alikum:
apnay khwab ki tabeer jane k liya
apna nam, age, jaga, khwab ka waqat, jo bih khwab dekha hai. is ko full bata dey waqat mila insha allah tafsel se aap ki khwab ka tabeer bata den gay.
sab se pahle hamari website aur youtube channel par apnay khwab ki tabeer talash kar k dekh lay shokreya